اسدالدین اویسی نے موربی پل گرنے کے معاملے پر اظہار افسوس کیا

,

   

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ یو سی سی کمیٹی الیکشن سے قبل ناکامیوں کوچھپانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے پیر کے روز موربی پل کے گرنے کے واقعہ جس میں 135لوگوں کی جان چلی گئی ہے‘ کو ایک ”دردناک واقعہ“ قراردیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم صدر اویسی نے موربی میں کئی لوگوں کی جان جانے کے ذمہ دار لوگوں پر مقدمات درج کرنے کا بھی زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ جن لوگوں کی جانیں گئی ہیں ان کے خاندانوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی اور گجرات حکومت سے انصاف کی امید ہے۔

کئی لوگوں کی جان جانے کے ذمہ دار جو لوگ ہیں ان کے متعلق حکومت بتائے“۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونیفارم سیول کوڈ(یو سی سی) کمیٹی انتخابات سے قبل ناکامیوں کو چھپانے اور حکومت کی جانب سے لئے گئے غلط فیصلوں کی پردہ پوشی کے لئے قیام عمل میں لایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”غیر منقسم ہندو خاندانوں کے لئے ہی ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے‘ مسلمانوں کے لئے کیوں نہیں دی گئی ہے“۔

وزرات داخلہ کی طرف سے گجرات کے دو ضلع کلکٹروں کو اقلیتوں کے لئے شہریت کی سنددینے کا اختیار دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”یہ پہلے ہی ہورا ہے کہ آپ طویل مدتی ویزا دیتے ہیں پھروہ ”افغانستان کی اقلیتی برداری) ویزا حاصل کرتے ہیں“۔

انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ یونیفارم سیول کوڈ(یو سی سی) پر ایک غیرجانبداری مذہبی قانون بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ”آپ (حکومت) اس قانون کو غیرجانبداربنائیں۔سی اے اے کو این پی آر اور این آر سی سے جوڑنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں اس پرسنوائی چل رہی ہے دیکھتے ہیں کیاہوتاہے“۔