اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کاروائی میں توسیع کرنے کی بات کہی

,

   

اسرائیلی دستے پچھلے کئی ہفتوں سے غزہ پر حملے انجام دے رہے ہیں۔
یروشلم۔ مذکورہ اسرائیل ڈیفنس فورسیس (ائی ڈی ایف) نے اعلان کیاہے کہ وہ فلسطین کے ساحلی شہر غزہ پٹی میں حماس کے خلاف اپنی کاروائی میں توسیع کررہا ہے۔

ائی ڈی ایف نے ہفتہ کے روز کہاکہ یہ حملے جنوبی شہر کے ضلع زیتون اورشمالی غزہ پٹی کے شہر جبالیہ میں حماس او راس کے بنیادی ڈھانچوں کونشانہ بنانے کے لئے کیے گئے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس نے دعوی کیاہے کہ ایک بریگیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جبالیہ میں واقع ہے جس میں حماس کے چار بٹالین ہیں‘ جبکہ ایک بڑی بٹالین زیتون میں کام کررہی ہے۔

ائی ڈی ایف نے گذشتہ چند دنوں کے دوران غزہ کی لڑائیوں میں مارے جانے والے چھ اسرائیلی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی‘ جس سے غزہ میں زمینی کاروائی شروع کرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56تک پہنچ گئی ہے۔

حماس کے اسرائیل پر 7اکتوبر کے حملے کا اچانک جواب دینے کے لئے اسرائیلی فوجی گذشتہ کئی ہفتوں سے غزہ پر حملے کررہے ہیں‘ حماس کے اس حملے میں تقریبا1200لوگ ہلاک ہوئے اور 200سے زائد یرغمال بنالئے گئے ہیں۔

غزہ سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق جاری کشیدگی میں 12,000سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔