اسرائیلی فوج کا کمانڈر مشقوں کے دوران ہلاک

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کا کمانڈر کرنل شیرون اسمان نتنیا کے قریب واقع فوجی اڈے پر جنگی مشقوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کے مطابق کرنل اسمان مشقوں کے دوران اچانک گرگیا۔ اس کے ساتھیوں اسے اٹھایا اور اسپتال پہنچایا ،تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل اسمان کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے ،لیکن ابتدائی تشخیص سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔