اسرائیل پر ایران کابیلسٹک میزائل حملہبیروت، غزہ اور تہران میں جشن، اللہ اکبر کے نعرے

   

اسرائیل پر ایران کے زبردست میزائل حملے کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلوں کی اکثریت نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں بھی عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔ شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک فوٹیج میں غزہ اور بیروت میں فلسطینیوں کو بھی ایرانی میزائل حملے کا جشن مناتے دیکھا گیا۔ ایران نے کل اسرائیل کے مختلف شہروں پر 400 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ دوسری طرف مسلم ممالک میں عوام نے اس کا جشن منایا۔