اسرائیل چھوڑ کر جانے والوں میں اضافہ

   

تل ابیب: گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے فورا بعد اسرائیلی شہریوں نے موت کے خوف سے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر راہ فرار اختیار کر لی۔ اس آپریشن کے پہلے روز ہی اسرائیل میں 1200 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تقریبا 250 کو قیدی بنا لیا گیا۔عبرانی زبان کی ویب سائٹ پاسپورٹ نیوز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے فوری بعد ملک چھوڑ کر جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد تقریبا 1.4 لاکھ تھی۔ یہ اعداد و شمار 7 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2023 تک کے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔