’’اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے‘‘ وزیراعظم کینیڈا

,

   

پاکستانی خاندان کے غم میں اجتماع، ٹروڈو بھی شریک

اونٹاریو: کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے، اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے وزیر اعظم نے خطاب بھی کیا۔کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اونٹاریو میں مسجد کے باہر ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں وزیراعظم ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔پاکستان سے 14 برس قبل ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہونے والے خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اونٹاریو کی لندن مسلم مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں ہر رنگ، نسل اور مذہب کے افراد شامل تھے۔مسجد کے باہر منعقد تعزیتی تقریب میں وزیراعظم ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈروں نے پہلی بارایک ساتھ شرکت کی۔