اسمبلی انتخابات۔بی جے پی نے مدھیہ پردیش‘ چھتیس گڑہ میں امیدواروں کی پہلی فہرست کردیا ہے جاری

,

   

چھتیس گڑھ کے 90ممبرس کی اسمبلی کے لئے پارٹی نے 21امیدوار اور 230ممبرس کی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لئے 39امیدواروں کا اعلان کردیاہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی فہرست جاری کردی ہے۔

چھتیس گڑھ کے 90ممبرس کی اسمبلی کے لئے پارٹی نے 21امیدوار اور 230ممبرس کی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لئے 39امیدواروں کا اعلان کردیاہے۔

چھتیس گڑھ میں امیدواروں کی پہلی فہرست میں پانچ عورتوں کے بشمول 11سیٹیں محفوظ امیداروں پر مشتمل ہیں۔مدھیہ پردیش کی پہلی فہرست میں پانچ عورتیں امیدواروں میں شامل ہیں۔

مذکورہ پارٹی نے ایس سی مورچہ قومی صدر لال سنگھ آریا کو ضلع بیھنڈ کے گوہاڑ سے اور پارٹی کے قومی سکریری اوم پرکاش دھروے کو دندوری کے شاہ پورا اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایاگیاہے۔اسی طرح چھتیس گڑھ میں لوک سبھا ایم پی وجئے بھیگل کو پٹن سیم سے بی جے پی نے میدان میں اتارا ہے۔

چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش میں انتخابی تیاریوں کے متعلق بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) میں تبادلہ خیال کے اگلے روز یہ اعلان سامنے آیاہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی ریاست چھتیس گڑھ مں ی تیاریوں کے متعلق کی بات چیت او ربعض سیٹوں پرتبادلے خیال کیاہے۔

بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں حکومت کی فلاحی اسکیمات کو مہم کا حصہ بنانے اور 90سیٹوں کی اے بی سی س ڈی کے تحت زمرہ بند ی کی ہے۔

ذرائع نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اسٹیٹ پارٹی لیڈران سے کہا ہے کہ وہ ”کمزور سیٹوں“ پر توجہہ دیں اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوام سے بات کو جاری رکھیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی‘ بی جے پی صدر جے پی نڈا‘ چھتیس گڑھ الیکشن انچارج اوم پرکاش ماتھر‘ شریک انچارج مانسوکھ مانڈویا اور سابق چیف منسٹر رامن سنگھ اجلاس میں موجود تھے۔ پانچ سیٹوں‘ چھتیس گڑھ‘مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ تلنگانہ او رمیزورم میں اسی سال انتخابات ہونے والے ہیں۔