اسمبلی انتخابات ء کنبھ میلا کے دوران کویڈ19پروٹوکال کی خلاف ورزیوں کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کی سنوائی

,

   

نئی دہلی۔نوائیڈا نژاد وکیل ان ریکارڈ(اے او آر) سنجے کمار پاٹھاک کی دائرکردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر پیر کے روز سپریم کورٹ سنوائی کرے گی جس کے ذریعہ کو یڈ 19وباء کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آواری کے لئے ہدایتیں اور کنبھ میلا کے علاو ہ مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران پروٹوکالس کی مبینہ خلاف ورزیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی گئی ہے۔

وکیل پاٹھک کی درخواست جو 16اپریل کے روز دائر کی گئی ہے عدالت عظمی کے تین ججوں کی بنچ جس کی نگرانی جسٹس ڈاکٹر ڈی وائی چندر چوڑ کریں گے اور اس بنچ میں جسٹس ناگیشوار راؤ‘ اور رویندر بھٹ بھی شامل رہیں گے پیر کے روز اس درخواست پر سنوائی کرے گی۔

کرونا وائرس کے حقیقت اور متاثرین کی بڑھتی تعداد نے پیش نظر عدالت عظمی میں دائر کردہ پاٹھک کی درخواست میں مرکزی حکومت اور اتراکھنڈ ریاست سے ان تمام اشتہارت کو فوری ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے جس کے ذریعہ کنبھ کے لئے لوگوں کو ہری دوار مدعو کیاگیاہے۔

انہوں نے مرکز‘ اتراکھنڈ حکومت اور این ڈ ی ایم اے سے بھی مانگ کی ہے کہ ہری دوار شہر سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے اکٹھا ہونے کی صفائی کی جائے کنبھ سے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کے لئے حفاظتی پرٹوکال کا تعین عمل میں لایاجائے۔

اس کے علاوہ درخواست گذار نے عدالت عظمی ٰ سے مرکز او رریاستی کے لئے ہدایتیں جاری کرنے کی بھی مانگ کی ہے تاکہ یو او ائی او راین ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور کویڈ رہنمایانہ خطوط کے پس منظر میں کسی قسم کا بھیڑا جمع نہ ہواور نہ ہی کوئی تقریب منعقد کی جائے۔

پاٹھک کے مختلف ذرئع سے منظرعام پر آنے والے کویڈ19کے تازہ معاملات کا بھی اپنی درخواست میں ذکر کیاہے۔