اسمبلی حلقہ جات کی ازسر نو حد بندی کے بد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات۔ پی ایم مودی

,

   

تین گھنٹو ں سے زائد تک چلنے والی میٹنگ جس میں جموں کشمیر کے 14کے قریب قائدین نے شرکت کی نے ریاست کا درجہ فراہم کرنے کی مانگ کی‘ جس کو اگست2019میں ہٹادیاگیاتھا۔


نئی دہلی۔ پیپلز کانفرنس کے لیڈفر مظفر حسین نے یونین ٹریٹری میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنیکے لئے منعقد ہ ایک اہم میٹنگ کے بعد کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز جموں کشمیر کے قائدین پر مشتمل ایک گروپ کو بتایاہے کہ اسمبلی حلقہ جات کی از سر نو حد بندی کی تکمیل کے بعداسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔

تین گھنٹو ں سے زائد تک چلنے والی میٹنگ جس میں جموں کشمیر کے 14کے قریب قائدین نے شرکت کی نے ریاست کا درجہ فراہم کرنے کی مانگ کی‘ جس کو اگست2019میں ہٹادیاگیاتھا‘ انہوں نے کہاکہ اس کو بحال کردیاجائے گا۔

سرکاری ذرائع کے بموجب اجلاس میں توجہہ کا مرکز جمہوری مشق کو مستحکم کرنا ہے اور وزیر اعظم نے کہاکہ ان کی حکومت اس کے لئے سنجیدہ ہے۔

اگست5سال2019کو جموں کشمیر کے دستور ہند کے ارٹیکل370کے تحت آنے والے خصوصی موقف کی برخواستگی اور علاقے کو دو یونین ٹریٹری جموں اور کشمیر‘ کے علاوہ لداخ میں تقسیم کردینے کے بعد مرکزی قیادت اور مرکزی دھاری کی پارٹیوں کے درمیان میں یہ بات چیت پر مشتمل یہ پہلی میٹنگ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے متعلق زوردے کر کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی طرح ہی یہ کرانے ایک ترجیح ہے اور انتخابات از سر نو حد بندی کے فوری بعد کرائے جائیں گے او رمزید کہاکہ زیادہ تر شرکا ء نے اس کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے بموجب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زوردیاکہ جموں اور کشمیر کے تمام شعبہ حیات کے لئے حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے ہے او روہ چاہتے کہ ’دلی کی دوری کے ساتھ ساتط دل کی دوری‘ کو بھی ہٹائیں۔

میٹنگ کے بعد رپورٹرس کو بیگ نے بتایاکہ ”یہ ملاقات انتہائی خوشگوار‘ انتہائی مثبت او روقار بخش تھی۔ ہم تمام نے جمہوریت کے لئے کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے۔

مذکورہ وزیراعظم نے بھروسہ دلایاہے کہ وہ جموں کشمیر کو کشیدگی کا خطہ کے بجائے امن کا خطہ بنانے ہر چیز کریں گے“۔

ریاست کے چارسابق چیف منسٹران نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ‘ان کے بیٹے عمرعبداللہ‘ کانگریس کے غلام نبی آزاد‘ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

چار سابق ڈپٹی چیف منسٹران نے بھی شرکت کی کانگریس کے تارا چند‘ پیپلز کانفرنس کے مظفر حسین بیگ اور بی جے پی کیہ نرمل سنگھ اور کویندر گپتا۔

سی پی ائی ایم لیڈر محمد یوسف تاری گامی‘ جموں اور کشمیر اپنی پارٹی سربراہ الطاف بخاری‘ پیپلز کانفرنس کے سجاد لون‘ جے کے کانگریس سربراہ جی ایم میر‘ بی جے پی کے رویندر ائنا اور پینتھرس پارٹی لیڈر بھیم سنگھ بھی وفد کا حصہ تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ قومی سلامتی مشیر اجیت دوال اورلفٹنٹ گورنر جموں اور کشمیر منوج سنہا اور مرکزی مملکتی وزیر جیتندر سنگھ بھی شرکاء میں شامل تھے۔ جموں او رکشمیر میں ضلع ترقی کونسل(ڈی ڈی سی) انتخابات کے سات ماہ بعد اس طرح کے میٹنگ پیش ائی ہے۔