اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو

   

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اللہ عنه قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ ﷺ خَارِجَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُوْلَ اللہِ، مَتَي السَّاعَةُ؟ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ : مَا أَعْدَدْتَّ لَهَا؟ فَکَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَکَانَ ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُوْلَ اللہِ، مَا أَعْدَدْتُّ لَهَا کَبِيْرَ صِيَامٍ وَلاَ صَلَاةٍ وَلَا صَدَقَةٍ وَلَکِنِّي أُحِبُّ اللہَ وَ رَسُوْلَهٗ قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ اور میں ایک مرتبہ مسجد سے نکل رہے تھے کہ مسجد کے دروازے پر ایک آدمی ملا اور اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم نے اس کے لئے کیا تیاری کر رکھی ہے؟ وہ آدمی کچھ دیر خاموش رہا پھر اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اس کے لئے (فرائض سے) زیادہ روزہ، نماز اور صدقہ وغیرہ (اعمال) تو تیار نہیں کئے لیکن (اتنا ہے کہ) میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔‘‘