اس سال ہندوستان میں شدید گرمی اور گرمی کی لہریں متوقع۔ ائی ایم ڈی

,

   

ہندوستان میں مارچ سے مئی کی مدت تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کا امکان ہے
نئی دہلی۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہاکہ ایل نینو حالات کے ساتھ کم ازکم مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کے ساتھ ہندوستان میں اس سال گرم موسم گرما سے زیادہ گرمی کی لہریں کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔

ملک میں مارچ کے دوران معمول سے زیادہ بارش ریکاڈ کئے جانے کا امکان ہے (29.9ملی میٹر اوسط طویل مدتی کا 117فیصد سے زیادہ)۔ائی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل مرتیونجے نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندوستان میں مارچ سے مئی کی مدت تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کا امکان ہے۔

مارچ سے مئی تک شمال مشرقی ہندوستان‘مغربی ہمالیائی علاقہ‘ جنوب مغربی جزیرہ نما اور مغربی ساحل کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر کے دنوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ شمال مشرقی جزیرنما ہندوستان‘ تلنگانہ‘ آندھر ا پردیش‘ او رشما ل اندرونی کرناٹک او رمہارشٹرا‘ اڈیشہ کے کئی حصوں میں معمول سے زیادہ گرمی کی لہر کے دنوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مارچ میں شمالی او روسطی ہندوستان میں گرمی کی لہر کے حالات متوقع نہیں ہیں۔ اپریل مئی میں لوک سبھا انتخابات کا امکان ہے۔

ائی ایم ڈی سربراہ نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میں فبروری میں اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 14.61ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا‘ جو 1901کے بعد اس مہینے میں دوسرا سب سے زیادہ ہے