افسروں کو این پی آر کے جانکاری فراہم کرنے سے کریں انکار۔ محمود پرچہ۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کے وکیل محمود پرچہ نے این پی آر‘ این آرسی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پاپولیشن رجسٹرار کی جانکاری اکٹھا کرنے کے لئے ائے افیسر کو انفارمیشن دینے سے صاف انکار کردیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=h9fgYvsM9ko&feature=emb_title

چند رشیکھر آزادی کی بھیم آرمی کے قانونی مشیر محمود پرچہ نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے اداروں پر زوردیا کہ وہ شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی کی رپوررٹنگ کرے جہاں پر عمر رسیدہ خواتین بھی سخت سردی کے باوجود دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہاکے دولت مند لوگ اس خیال میں ہیں کہ وہ کچھ پیسے دے کر بچ جائیں گے مگر وہ نہیں جانتے کہ این آرسی ان کی جائیدادیں چھیننے کے لئے تیار کیاجارہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ لہذا وہ اس قابل افسوس قانون کے خلاف سڑکوں پر اتریں او راحتجاج میں شامل ہوجائیں۔

مسٹر پارچہ نے مظاہرین سے کہاکہ وہ چندر شیکھر آزاد اور دیگر قیدیوں کی عاجلانہ رہائی کے لئے دعائیں کرے اور ہر گھنٹہ ائین کے اقتباس کا باواز بلند مطالعہ بھی کریں