افغانستان۔قومی پرچم کی حمایت میں ریالی نکالنے والے لوگو ں پر طالبان نے چلائی گوکیاں۔

,

   

افغانستان میں قومی پرچم کی بازیابی کے لئے ایک بڑی مہم چلائی جارہی ہے
کابل۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ نانگراہار میں متعدد لوگ گولی لگنے کی وجہہ سے مارے گئے ہیں جس پر طالبان نے افغان قومی پرچم کی حمایت میں ریالیاں نکالنے والو ں پر بندوق سے حملہ کیاتھا۔

اسپوتنیک کی خبر ہے کہ نانگراہار صوبہ میں قومی پرچم کی حمایت میں ریالی نکالنے والے لوگوں پر طالبان کے لوگوں نے بندوق سے حملہ کیاہے۔ احتجاجیوں پر طالبان کی فائرینگ کی وجہہ سے کم ازکم دو لوگوں کی موت اور12سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ نے جانکاری دی ہے کہ جلال آباد تصادم میں کم ازم کم دو لوگوں کی موت اور12افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ تصادم اس وقت پیش آیا جب ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر قومی پرچم کی حمایت کی ہے۔

افغانستان میں قومی پرچم کی بازیابی کے لئے ایک بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔قبل ازیں افغانستان کے کونار صوبہ میں سینکڑوں نوجوان اکٹھا ہوئے اور طالبان سے انہیں ملک کے قومی پرچم کو لہرانے دینے کی مانگ کی تھی۔

درایں اثناء کابل میں بڑی تعداد میں خواتین اکٹھا ہوئے اور مجوزہ حکومت میں اپنی حصہ داری کی مانگ کی ہے۔ اقتدارپر قابض لوگوں سے مجوزہ دور حکومت میں انہیں فراموش نہ کرنے کا خواتین نے استفسارکیاہے۔

رپورٹس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ خواتین نے حالانکہ کے طالبان کا نام نہیں لیامگر یہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے جہاں پر سارے ملک کے قریب افغانستان کا کنٹرول ہے۔