افغانستان میں شریعت کے نفاذ پر امداد بند:جرمنی

   

برلن: جرمنی نے افغان طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار آئے اور شریعت نافذ کی تو افغانستان کو دی جانے والی مالی امداد بند کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ طالبان جانتے ہیں کہ افغانستان بین الاقوامی امداد کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر طالبان افغانستان میں مکمل کنٹرول سنبھال لیتے ہیں، شریعت نافذ کرتے ہیں اور خلافت قائم کرتے ہیں تو ہم وہاں مزید امداد نہیں بھیجیں گے ۔ وا ضح رہے کہ جرمنی افغانستان کو سالانہ 43 کروڑ یورو کی امداد دیتاہے ۔وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مزید کہا کہ جرمنی کی حکومت نے افغانستان میں طویل مشن کے خیال پر غور کیا تھا لیکن وہ نیٹو سے باہر کام نہیں کر سکتی تھی۔