افغانستان میں طالبان کا ٹاپ کمانڈر ہلاک

   

کابل،20فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بدخشاں صوبے میں سلامتی دستوں کی مہم میں طالبان کا ایک ٹاپ کمانڈر ماراگیا۔خمہ خبررساں ایجنسی نے افغان وزارت دفاع کے حوالے سے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ بدھ کو افغان سلامتی دستوں کی مہم میں طالبان جنگجو عطاء اللہ ماراگیا۔عطاء اللہ بنیادی طورپر بدخشاں صوبہ میں دہشت گردانہ حملے کے لئے ذمہ دارتھا۔دہشت گرد گروپ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے ۔

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ کی تفتیش کے لیے کمیشن کا قیام
سڈنی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ملک میں لگنے والی جنگلاتی آگ کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے قومی سطح پر تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قائم کردہ خصوصی کمیشن کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی کہ اس طرز کی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے موجودہ طریقوں کا جائزہ لیا جائے اور ان میں بہتری لائی جائے۔ کمیشن کے قیام کا اعلان وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات 20 فروری کو کیا۔ تفتیشی کارروائیوں کے سربراہ سابق ایئر فورس چیف مارک بنکسکن ہوں گے۔ آسٹریلیا میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی وسیع تر جنگلاتی آگ نے ہر چار میں سے تین شہریوں کو متاثر کیا۔ مجموعی طور پر 30,000 ہلاک بھی ہوئے۔