الخیربُک بینک اینڈکریر گائیڈنس سیل گولکنڈہ کے25 سال مکمل

   

محمد نصیرالدین

علاقہ گولکنڈہ کا شمار تاریخی شہروں میں کیا جاتا ہے جس کی آبادی تقریباـ ً 2 لاکھ ہے جس میں 98% مسلمان رہتے ہیں۔ یہ علاقہ تعلیمی میدان میں بہت پسماندہ سمجھا جاتا تھا لیکن یہاں پر کچھ ذی شعور اور ہمدردان ملت نے جماعت اسلامی کے تحت الخیر سوسائٹی کی بنیاد ڈالی اور ایک عالیشان عمارت الخیر کامپلکس کے نام سے تعمیر کی جہاں سے 1994ء سے علمی اور سماجی سرگرمیوں کا آغاز ہوا الخیر بک بینک گولکنڈہ کے عوام کے لیئے محتاج تعارف نہیں اس بک بینک میں ایس ایس سی ، انٹر اور ڈگری کے تمام درسی کتب ، ماڈل پیپر س، گائیڈس ، اسلامی بکس اور جنرل بکس وغیرہ دستیاب ہیں۔ الخیر بک بینک کا 25 اکتوبر 1994ء کو آغاز عمل میں آیا۔ ابتداء میں 30 طلباء و طالبات نے استفادہ کیا، جیسے جیسے سال گذرتے گئے استفادہ کنندگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ اس بک بنک سے ابھی تک 3.5 ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ بک بنک میں تقریباً 8,500 سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے یہ بک بنک بہت بڑی نعمت ہے۔ کیوں کہ اُردو کے درسی کتب جو مارکٹ میں دستیاب نہیں رہتے ہیں یہاں پر آسانی سے مل جاتے ہیں ۔ درسی کتب کے علاوہ اسلامی کتابوں کا بھی کافی ذخیرہ موجود ہے۔ جس میں تفاسیر قرآن، تاریخ اسلام ، کردار سازی اور سیرت النبیﷺ وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں پر طلباٗ و طالبات کیلئے کریر گائیڈنس سیل بھی موجود ہے۔ جس میں طلباء و طالبات کو ہائر ایجوکیشن ، اسکالرشپ ، روزگار وغیرہ کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس بُک بینک میں کتب معمولی ممبرشپ کی بنیاد پر دئے جاتے ہیں۔ الخیر میں مختلف تعلیمی سرگرمیاں بھی چلائی جاتی ہیں جیسے گرمائی تعطیلات میں اسپوکن انگلش کلاسیس طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے کردار سازی پر لیکچرس امتحانات کی تیاری کیسے کریں وغیرہ پر لیکچررس رکھے جاتے ہیں اورگولکنڈہ ایریا میں ایس ایس سی اور انٹر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو میرٹ ایوارڈس بھی دیئے جاتے ہیں۔مرحوم جناب بشیرالدین ریٹائرڈٹیچر نے اس بُک بینک پر تقریباً 11 سال تک خدمت انجام دی اور بُک بینک کی ترقی میں کافی خدمات رہی ہیں۔ بعدازاں گزشتہ تقریبا 12 سال سے جناب محمد نصیرالدین ایم اے، ایم کام ، ایم بی اے ، ایم ایل آئی سی(پی ایچ ڈی) چیف لایبریرین میسکو کالج کی نگرانی میں بینک اپنی خدمت کو جاری رکھتے ہوئے ہے۔وہ طلباء و طالبات کی ہائر ایجوکیشن اور ملازمتوں کیلئے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ جناب عبدالسبحان انجینئر جوائنٹ سکریٹری الخیر جو 16 سال تک کنوینر شعبہ تعلیم الخیر رہ چکے ہیں اس بک بنک کی ترقی میں نمایاں خدمات رہی ہیں۔ اب الخیر کے تمام خدمات موجودہ صدر جناب سید سلطان محی الدین (ایم فلـ) اور جناب محمد ندیم الدین انجینئر معتمد الخیر کی نگرانی میں چلائے جا رہے ہیں۔ اس بُک بینک پر جناب فیاض ، جناب ایاز ، جناب سراج ، جناب لقمان ، جناب حبیب ، جناب احمد ، جناب امجدنے بھی خدمت انجام دی ۔ اس بُک بینک پر اسٹڈی ڈسک بھی ہے جہاں پر طلباء اپنے گھر کے پر شور ماحول سے ہٹ کر پر سکون ماحول میں پڑھائی کرتے ہیں۔ علاقہ گولکنڈہ میں غریب طلباء و طالبات کی کثرت ہے جن کیلئے کتابیں خریدنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ کئی طلباء وطالبات جو ایس ایس سی سے ممبر ہیں اور آج وہ اعلی تعلیم اور بہترین روزگار پر ہیں کا کہنا ہیکہ ان کیلئے کتابیں ماڈل پیپر وغیرہ خریدنا بالکل نا ممکن تھا لیکن الخیر سے کتابیں وغیرہ ملنے کی وجہ سے وہ کامیاب ہی نہیں بلکہ اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ موجودہ دور ڈیجیٹل دور ہے اس کو ملحوظ رکھتے ہوے الخیر سوسائٹی نے الخیر ای ۔لائبریری کی شروعات تقریباً 5 سال پہلے کی جس سے کئی طلباء و طالبات استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ایسے میں الخیر بُک بینک گولکنڈہ کے طلباء و طالبات کیلئے نعمت عظیم سے کم نہیں ہے۔بُک بینک کے علاوہ الخیر پر کمپیوٹر سنٹر، ٹیلرنگ، آن لائن سرویسز، معذورین کی ضرورت کا سامان، میکرو فائنانس وغیرہ کی بھی سہولت موجود ہے۔ ٭