امرتسر میں رات کا کرفیو نافذ۔ کویڈ19

,

   

امرتسر۔ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر امرتسر میں وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر رات کا کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔ مذکورہ شہر میں 18مارچ کے روز کویڈ19کے نئے230معاملات درج کئے گئے ہیں۔

اسٹنٹ کمشنر آف پولیس (سنٹرل) پرویش چوپڑا نے کہاکہ ”چیف منسٹر نے شہر میں 11بجے رات سے 5بجے صبح تک کے کرفیو کے احکامات دئے ہیں“۔

ہولی کے جشن کے پیش نظر امرتسر میں دوکانداروں سے کہاگیاہے کہ کویڈ19کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے ان کے کاروبار پر اثر پڑے گا۔

جمعرات کے روز ریاست کے محکمہ صحت نے جانکاری دی ہے کہ پنجاب میں پچھلے24گھنٹوں میں 2387نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

درایں اثناء جالندھر ضلع کلکٹر گھنشام تھوڑی اورلدھیانہ ضلع کلکٹر وریندرسرنا نے جمعرات کے روز مذکورہ اضلاعوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیاہے۔

مذکورہ کرفیو 9بجے رات سے 5بجے صبح اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ تازہ معاملات کے ساتھ ریاست میں 205418جملہ کویڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں