امرواتی تشدد۔ بی جے پی کے سابق لیڈر انل بونڈے کی گرفتاری

,

   

امرواتی۔ مذکورہ امرواتی پولیس نے مہارشٹرا کے سابق وزیر اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈرڈاکٹر انل بونڈے اور پارٹی کے دیگر ممبران کو تشدد اکسانے جس نے مہارشٹرا کے امرواتی ٹاؤن کو بی جے پی بند کے دوران ہلادیاتھا کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

اس کے علاوہ پولیس بی جے پی کے ایک او رلیڈر پروین پوٹی کو بھی تلاش کررہی ہے جو امرواتی سے لاپتہ ہیں

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک سینئر افیسر نے کہا ہے کہ تازہ گرفتاریاں ہفتہ کے روز بی جے پی کے معلنہ بند کے دورانامرواتی کے کوتوالی علاقے میں پیش ائے فساد کے ضمن میں ہوئی ہیں۔

مہارشٹرا کے امرواتی میں بی جے پی کے بند کے دوران مسلمانوں کی دوکانوں میں توڑ پھوڑ او رنذ ر آتش کرنے کے واقعات پیش ائے تھے۔
https://twitter.com/DoctorAnilBonde/status/1459424831485607936?s=20
بی جے پی نے یہ معلنہ بند جمعہ کے روز مسلم تنظیموں جیسے رضا اکیڈیمی کی جانب سے نکالی گئی ریالی کا ردعمل تھا۔ مذکورہ مسلم تنظیمیں تریپورہ میں فرقہ وارانہ فسادات جس میں چھ مساجد کو نذ ر آتش کرنا او ر مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو جلادینے کے واقعات کے خلاف تھا۔

امرواتی کے کوٹواری علاقے سے جیسے ہی مسلمانوں کے جلسوس گذارا‘ مقامی بی جے پی لیڈر پروین پوٹی کے گھر پر پتھر پھینکنے گئے‘ ان کی کھڑکی کے شیشہ ٹوٹ گیا۔

اسکے علاوہ پتھر بازی میں ایک فردزخمی بھی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک اندازے سے 25000لوگوں نے اس احتجاج میں شرکت کی تھی۔پولیس عہدیدار کے بموجب بی جے پی‘ بجرنگ دل‘ وشوہندو پریشد اور مہارشٹرا نو نرمان سینا کے کارکن پولیس جوانوں سے زیادہ تعداد میں تھے۔

مسلمانوں کی دودوکانوں کے باہر کھڑی تین دو پیہوں کی گاڑیوں اور ایک دوکان کو نذر آتش کردیاگیاہے۔ایک اور دوکان کو نقصان پہنچایا گیاہے اور دوکان مالک کی گاڑی کو بھی نذر آتش کیاگیاہے۔

دو درگاہوں کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے۔پولیس عہدیدار کے حوالے سے انڈینایکسپریس نے خبر دی ہے کہ ”راج کمل چوک پر وہ (ہندوتوا مظاہرین) اکٹھا ہوئے۔

ہجوم کاایک حصہ پرتشددہوگیا‘ دودکانوں کو نذر آتش کیا اور دیگر دوکانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے گاڑیاں جلائیں۔تقریبا تمام متاثرین اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

مقامی پولیس کے بموجب بی جے پی اور دیگرساتھی تنظیموں کی 6000کے قریب افراد بندکونافذ کرنے کے لئے نکلے جس کے بعدتشدد پھوٹ پڑا۔ایک ویڈیو بی جے پی لیڈر پروین پوٹی کو بی جے پی کارکنوں سے راج کمل چوک پر اکٹھا ہونے کا استفسار کررہے ہیں۔