امریکہ۔ فائرینگ کے دوواقعات میں 22ہلاکتیں

,

   

وائٹ ہاوز نے کہاکہ صدر جو بائیڈن کو واقعہ کی جانکاری دی گئی ہے
واشنگٹن۔ امریکی ریاست ماینی اتھارٹیز نے کہاکہ فائیرنگ کے دوواقعات میں کم ازکم 22لوگ ہلاک ہوئے ہیں‘ اور مزیدکہاکہ ایک’فرد‘کی جو ”مصلح اور خطرناک“ ہے کی شناخت کرلی گئی ہے

۔سی این این کی خبر ہے کہ چہارشنبہ کے رات ایک بیان میں دی لاویسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ مذکورہ 40سالہ فرد روبرڈ کارڈ جو فی الحال مفرور ہے کو ”مصلح اور خطرناک‘ تسلیم کیاجائے گا۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ”قانون نافذکرنے والوں نے روبرڈ کارڈ4/4/1983کو پتہ لگایاہے جو شیمنگیز بار اور اسپیر ٹائم ریکریشن میں آج شام فائرینگ سے متعلق مشکوک ہے۔ کارڈ کو مصلح اور خطرناک تسلیم کیاجانا چاہئے۔

وہ کہاں ہے اس کے متعلق جانکاری پر برائے مہربانی لاء انفورسمنٹ سے رابطہ کریں“۔

مذکورہ بی بی سی نے کہاکہ چہارشنبہ کی رات محکمہ پولیس نے کہاکہ دو مقامات سے حاصل ہونے والی شکایت پر انہوں نے ردعمل دیاہے۔ ان دونوں مقامات کے درمیان میں فاصلہ 6.5کیلومیٹر کا ہے۔