امریکی صدر جو بائیڈن 7ستمبر کو کریں گے ہندوستان کا دورہ

,

   

صدر ہندوستان جی 20عالمی قائدین کے سمیت کے لئے میزبانی کریگا جو نئی دہلی میں 9اور 10ستمبر کو منعقد ہونے والی ہے۔
واشنگٹن۔ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرا ت کے روز جی20سمیت میں شرکت کے لئے ہندوستان کے سفر پر روانہ ہوں گے جس کے ساتھ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گے‘ اس بات کااعلان وائٹ ہاوز نے کیاہے۔

صدر ہندوستان جی 20عالمی قائدین کے سمیت کے لئے میزبانی کریگا جو نئی دہلی میں 9اور 10ستمبر کو منعقد ہونے والی ہے۔وائٹ ہاوز نے جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جی 20لیڈر س سمیٹ میں شرکت کے لئے جمعرات کے روز صدر ہندوستان کے نئے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔

ہفتہ او راتوار کو امریکی صدر جی 20اجلاس میں شرکت کریں گے او رجی 20شراکت دار عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ایک حد پر بشمول عالمی توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے متعلق تبادلے خیال کریں گے۔

وہ یوکرین میں روسی صدر ولاد میرپوٹین کی جنگ کے معاشی اور سماجی اثرات کو بھی کم کریں گے‘ اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے سمیت غربت سے بہتر طریقے سے لڑنے کے لئے عالمی بینک سمیت کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

وہیں دہلی میں صدر جی 20کی قیادت پر وزیراعظم مودی کی ستائش کریں گے اور اقتصادی تعاون کے ایک اعلی فورم کے طور پر جی 20کے لئے 2023میں اپنی میزبانی کے بشمول امریکی عزم کے توثیق کریق کریں گے۔