انتقال

   

حیدرآباد۔/22جون، ( راست ) جناب غوث علی شاہ عرف نذیر نیر ولد جناب خواجہ ذاکر علی شاہ مرحوم کا بعمر 67 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 23 جون بعد نماز ظہر مسجد فردوس میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ قادری چمن، انجن باؤلی میں ہوگی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے9985804829 ، 9014403631 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد حمایت علی ولد جناب محمد علی صاحب ( ریٹائرڈ ) اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا 22 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 جون کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان درگاہ لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949029427 ۔ 9100358227 پر ربط کریں ۔۔