انتقال

   


حیدرآباد 12 فبروری ( راست ) نبیری حضرت سیدنا شاہ موسی قادری محترمہ سیدہ محبوب النساء فرحت پاشاہ زوجہ حضرت سید عزیز اللہ حسینی قادری جہانگیر پاشاہ مرحوم نبیرہ حضرت شاہ خاموش کا م11 فبروری کو انتقال ہوگیا ۔ نمآز جنازہ و تدفین 12 فبروری بعد نماز فجر درگاہ حشریف سرکار سیدنا سید شاہ موسی قادری پرانا پل عمل میں آئی ۔ حضرت مولانا سید شاہ محمد مرتضی قادری الموسوی حبیب پاشاہ کی صاحبزادی اور مولانا سید شاہ ولی اللہ حسینی کی بہو تھیں۔ پسماندگان میں ایک فرزند و ایک دختر شامل ہیں۔ مولانا سید عبداللطیف قادری الموسوی ماجد پاشاہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ جانشین حضرت خطیب دکن نے دعاء کی ۔ فاتحہ سیوم 14 فبروری بروز دو شنبہ بعد نماز عصر درگاہ شریف سیدنا سید موسی قادری پرانا پل میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون نمبر 9701278685 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
00 جناب محمد انور حسین قادری ولد جناب محمد احمد حسین قادری وحدتی مرحوم کا بروز ہفتہ 12 فروری 2022 کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ اسی دن مسجد حکیم میر وزیر علی، چندو لال بارہ دری میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی۔فاتحہ سیوم 13 فروری کو بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی چندولال بارہ دری میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948691561 یا 8639707319 پر ربط کریں۔
٭٭ سید عبدالصمد ولد جناب سید عبدالوہاب مرحوم ساکن ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ کا بعمر 88 سال 11 فروری جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عرفات میں ادا کی گئی اور تدفین روضۃ الحدیث قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 13 فروری اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9703395816 یا 9573417129 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالوہاب ریٹائرڈ تحصیلدار شنکرم پیٹ ڈسٹرکٹ میدک ساکن جلال باغ سنگاریڈی ولد جناب ایم اے خالق مرحوم کا ہفتہ 12 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 13 فروری کو 9 بجے دن بسم اللہ مسجد، جلال باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد دیندار خاں سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978693479 یا 9397661150 پر ربط کریں۔
00 محترمہ ممتاز جہاں زوجہ جناب محمد صابر محی الدین انجینئر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا 12 فروری بروز ہفتہ صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جناز ہ بعد نماز عصر مسجد صدیق قمر ، افضل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ زیارت اتوار 13 فروری کو بعد نماز عصر افضل نگر مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 919121263891 یا 9177523418 پر ربط کریں۔
00محترمہ عرفانہ حفیظ زوجہ جناب محمد حفیظ الدین ریٹائرڈ سینٹ جوزف گرامر اسکول ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ہندی اردو کا 11 فروری 2022 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جمعہ احاطہ اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052660774 پر ربط کریں۔