انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد حبیب احمد خاں ولد جناب محمد نصیب خان مرحوم عمر 88 سال ( ریٹائرڈ جی ایچ ایم سی ٹرانسپورٹ سیکشن فورمین ) کا 14 مارچ بروز پیر 2 بجے کیلفورنیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین وہیں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247299914 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شہزادی نواز بیگم اہلیہ جناب غلام محی الدین خازن مسجد خزانہ آب دودھ باولی کا 15 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین تکیہ مغل شمشیر گنج بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر مخدوم محی الدین ٹرسٹی فیض عام ٹرسٹ و ڈائرکٹر بی بی آمنہ ہاسپٹل ، ڈاکٹر احمد محی الدین حال مقیم امریکہ ، مظہر محی الدین مقیم امریکہ ، محمد محی الدین جاوید مقیم کینڈا اور جناب جعفر محی الدین مقیم سعودی عربیہ کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 مارچ بعد نماز عصر مسجد تکیہ مغل فقیر مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد مظفر شریف عرف محمد صادق فرزند جناب محمد منور شریف مرحوم کا 14 مارچ بروز پیر سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل 15 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد ریتی مالن بی صاحبہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان کوٹلہ احسن اللہ خاں درگاہ سونٹے پیر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 مارچ بعد نماز عصر مسجد ریتی مالن بی صاحبہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9000460571 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔