اند بھگتوں کو گدھے بولنا‘ گدھوں کی تذلیل۔ ویڈیو

,

   

امیت شاہ کی ان لائن ریالی میں 72ہزار ایل ای ڈی ٹیوز کا استعمال‘
حیدرآباد۔ہوم منسٹر امیت شاہ نے بہار میں ان لائن ریالی سے خطاب کے لئے 72ہزار ایل ای ڈی ٹیلی ویثرن لگائی ہیں جس کا اوسطً فی ایل ای ڈی ٹی وی کے بیس ہزار روپئے کا خرچ آتا ہے۔

جبکہ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن میں مہاجر ورکرس کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پیسے نہیں ہیں‘ یہاں تک کہ پی پی ای کٹس کی خریدی کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں اور وزیراعظم کے فنڈ میں پیسے اکٹھا کئے جارہے ہیں۔

حکومت نے مہاجرین ورکرس سے ٹکٹ کے پیسے وصول کئے۔ بی جے پی کے لیڈروں نے زبردستی ٹکٹوں کے پیسے وصولی کا کام بھی کیاہے۔ بسیں دینے کاکام کانگریس نے کیاہے۔

بی جے پی کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہے‘ مگر ان کے پاس کچھ کام کرنے کی منشاء نہیں ہے۔

مگر ان لائن ریالی کے لئے جو خرچ کیاگیا ہے اس سے مہاجرین ورکرس کو کیا بی جے پی اپنے گھروں کو روانہ نہیں کرسکتی تھی۔

اورنگ آباد اور جالنہ کے درمیان ریلوے لائن پر جو حادثہ پیش آیا اگر بی جے پی کی منشاء ہوتی تو یہ واقعہ پیش نہیں آتا تھا۔

پچھلے دو ڈھائی مہینوں میں امیت شاہ‘ نرملا سیتا رامن یا بی جے پی کا کوئی بھی بڑا لیڈر سڑک پر نہیں آیا او رنہ ہی پریشان حال عوام کو دلاسہ دینے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی کو چاہئے تھاکہ جو صحیح چیزیں چاہئے وہ راہول گاندھی کے ذریعہ سامنے ائی ہوں یا کسی دوسرے اپوزیشن لیڈر کے ذریعہ سامنے ائی ہوں اس پرتنقید کے بجائے صحت مند مباحثہ کرکے ان چیزوں کو لاگو کرنے کی کوشش کرتے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ کویڈ 19کے معاملات پر بھی بی جے پی حکومت اپوزیشن سے سوال پوچھ رہی ہے۔بے ہوش مشرا یعنی بی جے پی لیڈر کپل مشرا کا کہیں پر بھی دہلی پولیس نے ذکر نہیں کیا ہے۔

ڈی سی پی کی موجودگی میں کپل مشرا نے بھڑکاؤتقریر کی تھی مگر چارج شیٹ میں اس کو کوئی ذکر نہیں ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہلی پولیس کی کاروائی جانبدارنہ ہے۔

پائیل روہتگی کا ٹوئٹر اکاونٹ اس لئے بند کردیاگیا ہے کیونکہ انہوں نے عورتوں کو گالی دی ہے اور ٹوئٹر نے اس کے لئے ان کا اکاونٹ بند کردیاگیا ہے۔

چین 60کیلومیٹر اندر گھس گیا ہے مگر اب تک مودی جی نے لال آنکھیں دیکھانے سے قاصر ہیں اور بی جے پی راہول گاندھی سے سوال کررہی ہے۔

آخر راہول گاندھی اپوزیشن لیڈر ہیں یا پھر اس ملک کے وزیر دفاع یہ بہت بڑا سوال ہے جس کا جواب بی جے پی کو دینا چاہئے۔ویڈیو ضرور دیکھیں

 

https://www.youtube.com/watch?v=NqI3mfAbkIU