انڈیا کینڈا معاملہ۔ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مباحثہ کی مانگ کی

,

   

انڈیا کینڈا تعلقات میں کشیدگی کے درمیان اویسی کا یہ بیان سامنے آیا ہے
نئی دہلی۔ ہندوستان اور کینڈا کے درمیان میں سفارتی تعلقات میں تعطل کے بیچ مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) ایم پی اسدالدین اویسی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اس پر بحث کی مانگ کی ہے۔

اویسی نے مانگ کی کہ ”کل پارلیمنٹ کا آخری دن ہے اور ہم اس موضوع پر بحث کی مانگ کرتے ہیں۔ حکومت کو پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرانا چاہئے“۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروٹیو کی جانب سے پیر کے روز ہردیپ سنگھ نجار کے بے رحمانہ گولی مار کر قتل کے پس پردہ حکومت ہند کے ملوث ہونے کا الزام لگانے کے بعد ہندوستان اور کینڈ ا کے درمیان رشتوں میں کشیدگی کے بیچ اویسی کا یہ بیان سامنے آیاہے۔

نجار جو ہندوستان میں ایک نامزد دہشت گرد ہے کو18جون کے روز برٹش کولمبیا‘ کینڈا کے سورے میں ایک گردوارہ کے باہر پارکنگ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔

کینڈین پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ٹروڈیو نے دعوی کیاتھا کہ ان کے ملک کے نیشنل سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اس بات کو تسلیم کرنے کی وجہہ ہے کہ ”حکومت ہند کے ایجنڈوں“کینڈین شہری کا قتل کیاہے‘ جو سورے میں گرونانک سکھ گرودوارہ کے صدر بھی تھے۔

کینڈیائی وزیراعظم اور خارجی وزیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو حکومت ہند کے وزرات خارجی امور نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ من گھڑت او ربے بنیاد الزامات ہیں۔

مذکورہ بیان میں کہاگیا کہ ”کینڈین وزیراعظم کی جانب سے ان کے پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان اور ان کے خارجی وزیر کے بیان کو بھی ہم نے دیکھا اوراس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ کینڈا میں تشدد کے کاروائی میں حکومت ہند کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد او رمن گھڑت ہیں“۔