اویسی کوئی ”گاڈ فادر‘‘ نہیں ہے۔مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ ڈالیں۔ بنگال امام اسوسیشن سربراہ کا بیان

,

   

کلکتہ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کوئی ’گاڈ فادر‘ نہیں ہے اور لوگوں کومذہب کی بنیاد پر ووٹ نہیں ڈالنا چاہئے‘ مذکورہ مغربی بنگال امام اسوسیشن کے سربراہ محمد یحییٰ نے منگل کے روز یہ بات کہی ہے۔

یحییٰ نے کہاکہ ”بنگال کے انتخابات مذہب کی بنیاد پر نہیں لڑے جارہے ہیں۔ اویسی کی موجودگی بنگال میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی کیونکہ لوگ یہاں ترقی پر یقین کرتے ہیں۔ وہ کوئی گاڈفادر نہیں ہے لوگ وہ جو کہیں گے اس کو فالو کریں گے“۔یحییٰ نے اویسی پر ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مذہب کارڈ کھیلنے کا الزام لگایاہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے یحییٰ نے مزید الزام لگایاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم مذہبی پولرائزیشن میں ملوث ہوگئی ہے۔

یحییٰ نے کہاکہ ”بنگال کو تقسیم کرنے کی بی جے پی کوشش کررہی ہے اور اے ائی ایم ائی ایم بھی وہی کام کررہی ہے۔ مذکورہ انتخابات سب کے لئے ہیں‘ محض ہندو اثر والے اور مسلم اکثریت والے علاقوں کے لئے نہیں ہورہے ہیں۔

کیو ں اے ائی ایم ائی ایم خاص کر اقلیتی اثر والے علاقوں سے مقابلہ کرنا چاہا رہی ہے؟مہربانی فرماکر مذہبی مشقت کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کا استفسار نہ کریں“۔

حیدرآباد نژاد اویسی جس کی پارٹی نے 2020کے بہاراسمبلی انتخابات میں پچھلے سال بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی نے اعلان کیاکہ اے ائی ایم ائی ایم مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔