آتماکور قدیم قبرستان کے تحفظ میں وقف بورڈ ناکام

   

ایک ایکر 33 گنٹے اراضی میں سے اب صرف 33 گنٹے باقی، قبرستان کے تحفظ کیلئے متحدہ کوشش شروع

آتماکور : آتماکور میں قدیم قبرستان جو سروے نمبر 1 میں ریونیو ریکارڈ کے مطابق 1 ایکر 33 گنٹہ ہے اور وہ قبضہ ہوتے ہوئے آج صرف 9 گنٹہ باقی ہے اور وہ قبرستان کی جگہ قبضہ ہورہی ہے سڑک کی کشادگی کے لیے 17 فیٹ 5 فیٹ ناجائز قبضہ اور مندر کے لیے راستے 20 فیٹ قبضہ ہورہی ہے جس میں ونپرتی وقف انسپکٹر ناکام رہے اور انتظامی کمیٹی بھی برائے نام ہے تحفظ کے لیے کوشش بھی نہیں کر رہی ہے کرونا کووائیڈ کے ماحول میں ریاستی وقف بورڈ میں بھی شکایت کی گئی ہے اور ضلع وقف بورڈ انسپکٹر کے علم میں بات لائی ہے جس پر انھوں نے 3 ماہ بعد آکر مسئلہ کو مسائل میں تبدیل کیا ہیں۔ نوجوان آتماکور کی جانب سے شکایت اور درخواست کے باوجود وقف بورڈ اور وقف انسپکٹر کی جانب سے لاپرواہی کی وجہ سے قبضہ ہورہا ہے اور مسلم تحفظ قبرستان کمیٹی کی جانب سے آتماکور کے تمام مسلمانوں کو اطلاع دی گئی اور مشورے کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ تمام مسلمانوں کی جانب سے متحدہ طور پر تحفظ کی کوشش کی جائے گی اور ریاست تلنگانہ کے وقف بورڈ چئیرمین محمد سلیم توجہ دیں اور مسئلہ کو حل کریں ان خیالات کا اظہار کمیٹی صدر عبدالواحد نے کیا۔ ان کے ہمراہ الحاج محمد غیاث الدین، محمد شبیر احمد، عبدالغنی، امر بن اود، حافظ محمد محمود،عبدالقادر، عمران، ابراہیم، محمد کلیم، اظہر بیگ، محمود، ندیم، اور دیگر موجود تھے۔