آسام کے بعد ہریانہ میں بھی نافذ ہوگا این آر سی، وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کیا اعلان

,

   

آسام کے بعد ہریانہ میں بھی این آر سی نافذ کیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست میں بھی نیشنل سٹیزن رجسٹر کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ کھٹر نے پنکچولہ میں جسٹس ( ریٹائرڈ ) ایچ ایس بھلا اور بحریہ کے سابق سربراہ سنیل لامبا سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہریانہ میں این آر سی نافذ کریں گے ۔

کھٹر نے اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنی پارٹی کے مہا سمپرک ابھیان کے تحت ان دونوں سے ملاقات کی ۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں این آر سی کو نافذ کرنے کے مطالبہ کی انہوں نے پہلے بھی حمایت کی تھی ۔

ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھلا سے ملنے کے بعد وزیر اعلی کھٹر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں نے مہا سمپرک ابھیان کے تحت ان سے ملاقات کی ۔ اس مہم کے تحت ہم اہم شہریوں سے ملاقات کرتے ہیں ۔ انہوں نے ریٹائرڈ جج جسٹس بھلا کے بارے میں کہا کہ وہ این آر سی پر بھی کام کررہے ہیں اور جلد ہی آسام جائیں گے ، میں نے کہا کہ ہم ہریانہ میں این آر سی نافذ کریں گے اور ہم نے بھلا جی کی حمایت اور ان کے مشورے طلب کئے گئے۔