اٹلی کے کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2500سے آگے‘ تازہ جانکاریاں

,

   

ڈبلیو ایچ او نے حکومت پر زوردیاہے کہ وہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے کیونکہ 184,000لوگوں تک یہ پھیل گیاہے اور اس سے عالمی سطح پر 7500لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔

اٹلی نے کرونا وائرس کے نئے345معاملات کی جانکاری دی ہے اور ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں مرنے والوں کی اب تک کی تعداد 2503تک پہنچ گئی ہے اور 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سابق کے 27980کے بعد اٹلی میں متاثرین کی تعداد میں 31506تک کا اضافہ ہوا ہے جو 12.6فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ فبروری21کے بعد سے پیدا شدہ حالات کی روشنی میں نہایت کم تناسب مانا جارہا ہے۔

یوروپی ممالک میں اٹلی اس وائرس سے بڑی حدتک متاثر ہوا ہے۔

مذکورہ ورلڈ ہلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو وبائی امراض قراردیا ہے کیونکہ اس کو ”ہمارے وقت کی عالمی صحت بحران قراردیاگیا“ہے اور سی او وی ائی ڈی۔19کے تمام مشتبہ معاملات کی جانچ پر زوردیاہے۔

جان ہوپکنس یونیورسٹی کی جانب سے اکٹھا کی گئی تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر اس وباء نے 184976لوگوں کو متاثر کیاہے اور ڈبلیوایچ او کے مطابق7500سے زائد لوگ اس سے فوت ہوچکے ہیں۔

اس وباء سے تقریبا80,000لوگ بحال ہوئے ہیں