اپوزیشن اتحاد کے لئے نتیش کا فارمولہ ایک سیٹ ایک امیدوار

,

   

کے سی تیاگی نے کہاکہ کچھ موضوعات میڈیا میں ممتا بنرجی‘ اروند کجریوال اور کے سی آر کے متعلق پیش ائے ہیں جس کو بہت جلد حل کرلیاجائے گا۔


پٹنہ/نئی دہلی۔بہار چیف منسٹر نتیش کمار جنھوں نے کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی اور سینئر لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور ساتھ ہی ساتھ دہلی کے اپنے ہم منصب اروندکجریوال اور دیگر اپوزیشن لیڈران سے ملاقات کی جو بی جے پی کو 2024لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ دینے لئے اپوزیشن کو متحد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں‘ جے ڈی یو نے یہ بات کی جانکاری دی ہے۔

جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے جمعرات کے روز کہاکہ ”نتیش کمار کا 2024کے لئے اپوزیشن اتحاد کے لئے فارمولہ ایک سیٹ ایک امیدوار (او ایس او سی)ہے۔

سارے ملک میں نافذ ہوگا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور نتیجہ بہت جلد سامنے ائے گا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کچھ موضوعات میڈیا میں ممتا بنرجی‘ اروند کجریوال اور کے سی آر کے متعلق پیش ائے ہیں جس کو بہت جلد حل کرلیاجائے گا۔

اروند کجریوال نے نتیش کمار کی پہل پر مکمل حمایت پہلے ہی دیدی ہے“۔

بہار کے فینانس منسٹر وجئے کمار چودھری جس کا شمار نتیش کمار کے قریبی میں ہوتا ہے نے کہاکہ ”میڈیاہمیشہ اپوزیشن پارٹیوں کے لئے وزیراعظم کا چہرہ کون ہوگا کے متعلق پوچھتا ہے؟اس سوال کے پیچھے خیال اس پہل کو پٹری سے اتارنا ہے۔

بی جے پی نے ہمیشہ دعوی کیاکہ ملک میں وزیراعظم کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ ہم انہیں یقین دلائیں گے کہ ہم اس کی جگہ خالی کریں گے“۔

بی جے پی سالوں سے 37فیصد ووٹوں کے ساتھ اس ملک پر حکومت کررہی ہے‘ اس کی وجہہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک دوسرے کے مقابلہ میں کھڑا ہونا ہے۔ اب ایک سیٹ ایک امیدوار فارمولہ‘ اگر نافذ ہوجاتا ہے تو ملک میں مخالف بی جے پی ووٹوں میں تقسیم میں کمی ائیگی۔