اڈیشہ اسمبلی کا 5 فبروری سے بجٹ اجلاس

   

بھونیشور: اڈیشہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 فروری سے شروع ہوگا اور 13 فروری تک جاری رہے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کل سات نشستیں ہوں گی۔گورنر رگھوبر داس اجلاس کے افتتاحی دن ایوان سے خطاب کریں گے ۔ گورنر کے خطاب پر بحث 07 فروری تک جاری رہے گی۔ دوسرے دن وزیر خزانہ بی کے آروکھ مالی سال 224-25 کے پہلے چار ماہ کا عبوری بجٹ پیش کریں گے ۔یہ سولہویں اڈیشہ اسمبلی کا آخری اجلاس ہوگا۔ سال 2024 میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے ۔