اگر بی جے پی2024کا لوک سبھا الیکشن جیت جاتی ہے تو‘ یہ جمہوریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ٹی این چیف منسٹر اسٹالن

,

   

ڈی ایم کے لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے دستور ہند کے بنیادی خیالات کو نقصان پہنچایاہے۔
تیروچیرا پلی۔ ڈی ایم کے صدر او رچیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے کہاکہ اگر بی جے پی ایک اور معیاد کے لئے مرکز میں آجاتی ہے تو کوئی بھی جمہوریت‘ سماجی انصاف او رائین کو بچا نہیں سکے گا۔

کاویری ڈیلٹا اضلاعوں میں بوتھ سطح کے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسٹالن نے کہاکہ سب سے اہم عناصر اس کے متعلق ہے کہ مرکز میں کس کو اقتدار میں نہیں رہنا چاہئے کہ بجائے ہمیں اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں اقتدار پر کیسا قبضہ کریں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی ایم کے او راس کے اتحادیوں کو تملناڈو کے تمام 39حلقوں کے علاوہ ہمسایہ ریاست پانڈیچری کے واحد حلقہ پر جیت حاصل کرنا ضروری ہے اور پارٹی کیڈر کو ایک بڑی کامیابی کے لئے کام کرنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے اپنی پارٹی میں پولنگ اسٹیشنوں کے انچارج لیڈران کومشورہ دیاکہ وہ لوگوں کے نظریات اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں بات کریں اور مہم چلانے کے لئے سوشیل میڈیاکا موثر استعمال کریں۔

ڈی ایم کے لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے دستور ہند کے بنیادی خیالات کو نقصان پہنچایاہے جو ہندوستان کی تشکیل کرتے ہیں اور”ہمیں ائندہ(2024)پارلیمانی انتخابات میں اس پر مکمل روک لگانا ہوگی۔

ورنہ صرف تملناڈو ہی نہیں ہندوستان کوکوئی بچا نہیں سکے گا“۔انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی حکومت مرکز میں اقتدار میں برقرار رہے گی تو جمہوریت‘ سماجی انصاف او رائین کوکوئی بچا نہیں سکے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کے نوتشکیل شدہ اتحاد”انڈیا“ کاڈی ایم کے بھی حصہ ہے۔