اگلے نگران کار کے تقرر تک عمران خان غیر کارگرد وزیراعظم

,

   

اسلام آباد۔ ملک کی تاریخ میں خراب سیاسی بحران جیسے ایک پیش رفت میں پاکستان صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کے ائین کے ارٹیکل224اے کے تحت نگران کار وزیراعظم کے تقرر تک عمران خان وزیراعظم کے طور پر برقرار رہیں گے

علوی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”مسٹر عمران خان نیازی اسلامک ریپبلک ا ٓف پاکستان کے ائین کے ارٹیکل224اے (4)کے تحت نگران کاروزیراعظم کے تقرر تک بطور و زیراعظم برقرار رہیں گے“۔

اس وقت یہ پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی)چیرمن عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے طو ر پر غیر کارگرد کردیاگیاتھا۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق ملک کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد ملک کی کابینی ڈویثرن نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کیاتھا۔

مذکورہ ڈی نوٹیفکیشن ایسے وقت آیا جب قومی اسمبلی (این اے) کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی ائی چیرمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا اور اس کو”غیر قانونی“ قراردیاتھا۔

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ عمران خان اور صدر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات او راحکامات قومی اسمبلی کی تحلیل میں عدالت کے احکامات سے مشروط ہوں گے۔بندیال نے یہ مشاہدے این اے ڈپٹی اسپیکر سوری کے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مستر د کرنے کے پیش نظر ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد یہ اس پر غور کیاہے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہوجانے اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہوجانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنی آگے کی کاروائی پر غور کررہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان اور قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی حکومت گرنے پر ان کے خلاف ائین کے ارٹیکل6کے تحت مقدمہ چلایاجائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) چیرمن بلوال بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے ”غیر قانونی احکامات برائے مذکورہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر“ کے خلاف ”ایک قانونی جنگ کی شروعات“کی جائے گی۔

عمران خان کے خلاف اتوار کے روز تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد پاکستان کی فوج نے کہاکہ وہ سیاست میں ملوث نہیں ہو ں گے