ایران کے خارجی وزیرنے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے پر جنگ پھیلنے کا انتباہ دیا

,

   

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے سیریا کے دمشق اورحلب میں دو مرکزی انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر حملے کرکے انہیں خدمات سے محروم کردیا۔
بیروت۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے خارجی وزیر نے انتباہ دیا ہے کہ غزہ پٹی میں فوری اسرائیلی حملے اگر نہیں روکے گئے تو جنگ مشرقی وسطی کے دیگر علاقو ں میں پھیل سکتی ہے۔

حسین عبداللنہیاں ایک دورے پر ہیں جس میں وہ بیروت کے بعد بغداد پہنچے اور بعدازاں وہ شام کی درالحکومت دمشق کے سفر کے لئے روانہ ہوگئے۔دی نیوعرب نے خبر دی ہے کہ علاقے میں طاقتور جنگجو گروپوں کی ایران مد د کرتا ہے‘ جس میں لبنان میں حزب اللہ اور عراق میں پاپولر موبالائزیشن فورس شامل ہے۔

اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کے بعد بیروت میں امیرعبداللنہیان نے رپورٹرس سے بات کی‘ اس دوران دونوں اہلکاروں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے اختتام کی بات کہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے حزب اللہ لیڈر حسن نصر اللہ‘ کے ساتھ ساتھ کارگذار وزیراعظم نجیب مکاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔

دی عرب نیوز کی خبر کے مطابق خدشات یہ ہیں کہ جنگ لبنان کی سرحد تک پہنچ سکتی ہے جہاں ہفتے کے روزجنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں حزب اللہ جنگجوچوکس ہیں۔

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے سیریا کے دمشق اورحلب میں دو مرکزی انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر حملے کرکے انہیں خدمات سے محروم کردیا۔یہ فضائی حملہ اس وقت کیاگیاجب اسرائیل کے زیر قبضہ گولان پہاڑی میں سیریہ سے شل برسائے گئے تھے۔

عرب نیوز کی خبر کے مطابق انہوں نے خبردار کیاہے کہ ”اگر یہ منظم جنگی جرائم جس کا ارتکاب صیہونی ادارے نے کیا ہے فوری طور پر بندنہیں ہوتے ہیں تو کسی بھی امکان کا تصور کیاجاسکتا ہے۔

وضاحت کے بغیراشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران حمایت یافتہ گروپ کے ساتھ جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔