ایل پی جی کی قیمت کو لے کر راہول گاندھی کا مرکز پر حملہ’لوگوں کو ’چولہا‘استعمال کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے

,

   

نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ حکومت کی ترقی کے دعوؤں سے بہت دور لاکھوں خاندانوں کو ”چولہا“ استعمال کرنے پر مجبورکیاجارہا ہے۔ ا

نہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ترقی کی گاڑی ”ریروس گیر“ میں چل رہی ہے۔

ترقی کے دعوؤں سے میلوں دور‘ لاکھوں خاندان’چولہا‘ استعمال کرنے پر مجبور‘۔

مودی کی ترقی کی گاڑی الٹے گیر میں ہے اور اس کا بریک بھی ناکارہ ہوگیاہے“۔

گاندھی نے ”قیمتوں میں اضافہ‘‘ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ہندی میں یہ ٹوئٹ کیاہے

مذکورہ کانگریس لیڈر نے ایک نیو زرپورٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں کہاگیاہے کہ ایک سروے کے بموجب دیہی علاقوں میں 42فیصد لوگوں نے کھانا پکانے کے لئے ایل پی جی سلینڈر س کا استعمال بند کردیا ہے کیونکہ وہ اس کومزیدبرداشت نہیں کرسکتے ہیں اور واپس لکڑیاں جلارہے ہیں۔

بڑھتی مہنگائی پر گاندھی او رکانگریس مرکزی حکومت کو مسلسل تنقید کانشانہ بنارہی ہے اور بی جے پی کے زیر قیادت حکومت پر حملہ آور ہے۔