ایم پی اسکول’حجاب‘ معاملہ۔ ایجوکیشن افیسر پر سیاہی سے حملہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے 3کارکنوں پر مقدمہ درج

,

   

گنگا جمنی ہائیر اسکول کی کی شناخت کو پچھلے ہفتہ ایک پوسٹر پر تنازعہ کے بعد معطل کردی گئی تھی جس میں ہندوؤں سمیت طالب علموں کو یونیفارم کے حصے کے طور پر حجاب کی طرح نظر آنے والے اسکارف پہنا ہوا دیکھایاگیاتھا۔


داموح۔ ایک سرکاری ملازم نے چہارشنبہ کے روز بتایاہے کہ اپنے اسکول کے یونیفارم کے حصے کے طور پر ہیڈ اسکارف کے لئے ایک خانگی اسکولی کی حمایت کرنے کے الزام میں مدھیہ پردیش کے داموح مں ایک ضلع ایجوکیشن افیسر (ڈی ای او) پر مبینہ سیاہی پھینکنے کے بعد پولیس نے بی جے پی کے تین کارکنان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہیواقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب ڈی ای او ایس کے مشرا اپنے گاڑی میں افیس کیمپس سے باہر کی طرف آرہے تھے۔

ضلع داموح کے بی جے پی صدر امیت بجان نے سیاہی حملہ کے لئے ذمہ داری لینے کا دعوی پیش کیاہے۔ مدھیہ پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر وی ڈی شرما نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

گنگا جمنی ہائیر اسکول کی کی شناخت کو پچھلے ہفتہ ایک پوسٹر پر تنازعہ کے بعد معطل کردی گئی تھی جس میں ہندوؤں سمیت طالب علموں کو یونیفارم کے حصے کے طور پر حجاب کی طرح نظر آنے والے اسکارف پہنا ہوا دیکھایاگیاتھا۔

اسکول کے چند طلبہ نے الزام لگایاکہ ہندو طلبہ کو اسکول میں حجاب پہننے او رنماز پڑھنے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے۔ابتدائی جانچ میں ڈی ای او نے اسکول کو کلین چٹ دی تھی‘ لیکن بعد میں ضلع کلکٹر نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی تھی۔

ڈی ای او پر سیاہی پھینکنے کے بعد بجاج نے الزام لگایاکہ مشرا نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی حالانکہ اسکول میں جاری غیر قانی سرگرمیوں سے وہ واقف تھے۔

تاہم واقعہ کے بعد ضلع بی جے پی صدر پریتم سنگھ لودی نے بجاج او راس واقعہ میں ملوث مقامی کارکن مونتی رائے کاورکے علاوہ ایک او رلیڈر کے نام وجہہ بتاؤنوٹس جاری کی۔سپریڈنٹ آف پولیس راکیش کمار سنگھ نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ واقعہ کے بعد ڈی ای او نے ایک شکایت درج کرائی ہے۔

مشرا نے کہاکہ امیت بجاج‘ مونتی رائیکور اور سندیپ شرما کے خلاف ایک سرکاری ملازم کو اپنے خدمات انجام دینے سے روکنا اور مارپیٹ کرنا اور ایک فرد کی تذلیل کے مقصد سے کاروائی کرنے کے جرم میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے مشرا ء نے کہاکہ بجاج ایک گتہ دار ہے او رایک اسکول کی دیکھ بھال کے کام سے متعلق بل تاخیر سے جمع ہونے کے سبب زیر التواء ہیں اوردیکھ بھال کے لئے مقررفنڈس ختم ہوگئے ہیں‘جس کی وجہہ سے وہ ناراض ہوگیا ہے۔

مشرا نے کہاکہ اس نے اسکول مسلئے پر کوئی تحقیقات نہیں کرائی ہے او روہ جیسا کہ الزام لگایاجارہا ہے اس معاملے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔