این ایس ای فراڈ کیس۔ سی بی ائی نے آنند سبرامنین کو کیاگرفتار

,

   

حکام کاکہناہے کہ ایک اڈیٹ رپورٹ میں سبرامنین کا ایک پراسرار یوگی کے طور پر حوالہ دیاگیاہے‘ مگر اس کو ایس ای بی ائی نے اپنی رپورٹ میں جو11فبروری کو جاری کی گئی میں مسترد کردیاہے۔


نئی دہلی۔نیشنل اسٹاک اکسینج کے سابق گروپ اپریٹنگ افیسر آنند سبرامنین کوسیبی کے ”تازہ حقائق“ کی روشنی میں تین سال کی اکسینج اسکام کے معاملے کی تحقیقات میں انہیں پراسرار یوگی کے حوالے دئے جانے کی بات کو سیبی کی رپورٹ میں مسترد کردئے جانے کے بعدجس میں سابق سی ای او چتر ا رام کرشنااور دیگر پر بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹہرایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سبرامنین کو جمعرات کی رات تاملناڈو کے چینائی سے تحویل میں لیاگیا۔مذکورہ اہلکاروں نے کہاکہ گرفتاری سے قبل سی بی ائی کی کچھ دنوں تک تفتیش میں انہوں نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا تھا جس کی وجہہ سے انہیں گرفتارکرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی منتقلی کے لئے مذکورہ ایجنسی چینائی کی عدالت میں انہیں پیش کرے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک مرتبہ درخواست کو منظوری مل جاتی ہے تو مذکورہ سی بی ائی انہیں قومی درالحکومت لائے گی اور ایک خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید اپنے ہیڈکوارٹرس میں پوچھ تاچھ کے لئے تحویل مانگے گی۔

حکام کاکہناہے کہ ایک اڈیٹ رپورٹ میں سبرامنین کا ایک پراسرار یوگی کے طور پر حوالہ دیاگیاہے‘ مگر اس کو ایس ای بی ائی نے اپنی رپورٹ میں جو11فبروری کو جاری کی گئی میں مسترد کردیاہے۔

رام کرشنا جس نے سابق سی ای او روی نارائنہ سے 2013میں یہ عہدہ حاصل کیاتھا ایک مشیر کے طور پر ان کی نامزدگی عمل میں لائی تھی بعد میں وہ گروپ اپریٹنگ افیسر (جی او ڈی) کے طور پر 4.21کروڑ کی موٹی تنخواہ کے چیک پر مقرر ہوئی تھیں۔