ایودھیا رام مندر کی بھومی پوجا شمس آباد میں خصوصی پوجا

   

شمس آباد : ایودھیا میں رام مندر کی بھومی پوجا کے موقع پر شمس آباد منڈل کے موضع نرکھوڈہ کی مندر میں وینوگوپال بی جے پی ریاستی لیڈر نے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا اور بعض افراد نے اپنے اپنے مکانوں پر گیرو رنگ کا جھنڈا لہرایا ۔ وینو گوپال نے کہا کہ رام مندر اور بابری مسجد تنازعہ کے اختتام کے بعد مودی کی قیادت میں آج ایودھیا میں رام مندر کی ہون پوجا رکھی گئی اور اندرون تین سال مندر کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ۔ بھگوان رام کی مندر کی تعمیر کے بعد یہاں خصوصی پوجا منعقد کریں گے ۔