ای سی ائی فزیکل ریالیوں پر لگائے گئی روک میں 31جنوری تک کی توسیع کردی

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ الیکشن کمیشن آف انڈیانے فزیکل ریالیوں اور روڈ شوز پر 31جنوری تک امتناعات میں توسیع کردی ہے۔تاہم
تاہم پول پینل نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے لئے فزیکل عوامی میٹنگس میں نرمیاں 28جنوری سے کی پہلے کے لئے منظوری دی جائے گی جبکہ دوسری مرحلے کے لئے یکم فبروری 2022سے نرمی رہے گی۔

گھر گھر جاکر کے مہم چلانے کے لئے 5افراد کی حد کو بڑھاکر 10افراد پر کردی گئی ہے اور ویڈیو ویانس تشہیر کے لئے مقرر کھلے مقام پر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جو کویڈپابندیوں کیساتھ ہوں گے مگر روڈ شور’پدیاترا‘ سائیکل‘ بائیک گاڑیوں پر ریالی اور جلسوں کو 31جنوری تک کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

مذکورہ کمیشن نے کہاکہ پہلے مرحلے کی رائے دہی27جنوری کو مقرر کی گئی ہے اس وجہہ سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو اپنی متعلقہ سیاسی جماعتوں کے فزیکل میٹنگ کی اجازت 500افراد کے ساتھ کرنے کے لئے دی گئی ہے یا پھر میدان کی گنجائش کا 50فیصد وہ رکھ سکتے ہیں‘ ایس ڈی ایم نے حد مقرر کی ہے‘ جو بھی ہوتعداد کم رہے‘ 28جنوری سے 2022سے 8فبروری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ایسی صورتحال کا اعلان دوسرے مرحلے کی رائے دہی کے لئے کیاگیاہے جو 31جنوری کے روز مقرر ہے۔