اے اے پی لیڈر کی گجرات ایچ ایم کے خلاف ریمارکس پر گرفتاری‘ ضمانت پر رہا

,

   

ایک ویڈیو پیغام میں گوپال اٹالیاپاٹل اورسانگھوی پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا اور کہاکہ سورتیا پر حملہ بی جے پی غنڈوں نے انجام دیاتھا۔


سورت۔ گجرات عام آدمی پارٹی لیڈر گوپال اٹالیا نے پچھلے سال ستمبر میں درج بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے مبینہ استعمال کے معاملے میں پیر کے روزگرفتار کرلیاگیاتھااور پھرانہیں ضمانت پر رہا کردیاگیا۔

سورت کے عمرا پولیس اسٹیشن میں 2ستمبر 2022کو ریاستی بی جے پی سربراہ سی آر پٹیل اور گجرات منسٹر ہرش سانگھوی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے مبینہ استعمال اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بی جے پی ورکرس کو ”غنڈہ“ پکارنے کا ایک معاملہ درج کیاگیاتھا۔

گجرات کے سورت میں اگست2022میں ان کے ساتھی منوج سورتیا پر ایک مبینہ حملے کے بعد اٹالیا نے یہ ویڈیو پیغام جاری کیاتھا۔ایک ویڈیو پیغام میں گوپال اٹالیاپاٹل اورسانگھوی پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا اور کہاکہ سورتیا پر حملہ بی جے پی غنڈوں نے انجام دیاتھا۔

اس کیس کی تحقیقات سورت کرائم برانچ کررہی تھی‘ جس نے دن کے دوران اٹالیا کوگرفتار کیا۔

ضمانت پر رہائی کے بعداٹالیا نے کہاکہ پولیس کی کاروائی انہیں ہراساں کرنے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”اس طرح کے الزامات تمام سیاسی قائدین ایک دوسرے پر لگاتے ہیں۔

پھرکیسے ایک ایف ائی آر میرے خلاف ہی درج ہوگئی؟وہ (پولیس او رحکومت) اقتدار کابیجا استعمال کررہے ہیں“۔

اٹالیا کے خلاف ائی پی سی کی دفعات 500‘504‘505(1)(b)اور469کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔