اے اے پی نے ’انڈیا‘ کے ممبئی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی

,

   

راجیہ سبھا میں دہلی سرویس بل کی مخالفت میں اے اے پی نے کانگریس نے مدد طلب کی تھی اور کانگریس نے اے اے پی کی بھرپور مددبھی کی ہے۔
نئی دہلی۔ اس ماہ کے اخر میں منعقد ہونے والی انڈیا کی تیسری میٹنگ جس کا انعقاد ممبئی میں ہونے والا ہے میں عام آدمی پارٹی شرکت کریے گی۔

دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اپنی شرکت کی تصدیق کی اورکہاکہ وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل ’انڈیا‘ کے دو میٹنگ ہوئے ہیں‘ پہلی میٹنگ بہار میں اوردوسری میٹنگ کرناٹک میں‘ اے اے پی نے دونوں ہی میٹنگوں میں شرکت کی ہے۔

دہلی میں کانگریس کے آزادنہ لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے کے متعلق پارٹی لیڈر الکا لامبا سے ریکارکس سے اے اے پی خوش نہیں ہے۔

اے اے پی کے بعض لیڈران نے اشارہ دیاتھا کہ ممبئی میں انڈیا کے اہم اجلاس میں اے اے پی شرکت نہیں کریگی۔

تاہم کانگریس کی جانب الکا لامبا کے بیان کو سرکاری نہیں ہونے کی کانگریس کی وضاحت کے بعد اے اے پی قائدین نے کہاتھا کہ قطعی فیصلہ پارٹی کے سینئر قائدین لیں گے۔

راجیہ سبھا میں دہلی سرویس بل کی مخالفت میں اے اے پی نے کانگریس نے مدد طلب کی تھی اور کانگریس نے اے اے پی کی بھرپور مددبھی کی ہے۔