بائجوس نیرج چوپڑاکودوکروڑاوردیگرکو ایک کروڑدے گا

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسپانسر بائجوس نے ٹوکیواولمپک کے گولڈمیڈلسٹ نیزہ پھینکنے والے نیرج چوپڑاکودوکروڑ اوردیگرمیڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس ایک کروڑ روپے کانقدانعام دینے کااعلان کیا ہے ۔ہندوستان نے ٹوکیو میں کل سات میڈل جیت کر ان کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔ بائجوس کل گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑاکودوکروڑ روپے دینے کے علاہ میرابائی چانو، روی کمار دہیا، لولینابورگوہین، پی وی سندھو اوربجرنگ پونیا کو فی کس ایک کروڑ روپے دے گا۔بائجوس کے بانی اورسی ای او بائجوروندرن نے اتوارکو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا قوم کی تعمیر میں کھیلوں کاکرداراہم ہے اوریہ وقت ہے کہ ہم اپنے اولمپک ہیروزکی حصولیابیوں کاجشن منائیں۔چاربرسوں میں ایک بارنہیں بلکہ ہرروز۔ ہم کھلاڑیوں کوان کی محنت، قربانی اورحصولیابیوں کے لئے انعام سے نوازرہے ہیں۔نیرج جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے انفرادی زمرہ کا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے کیونکہ اس سے قبل 2008 ء اولمپکس میں نشانہ باز ابھینو بندرا نے ہندوستان کیلئے انفرادی مظاہروں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن عمر کے اعتبار سے نیرج نے جہاں 23 وہیں بندرا نے 25 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔