بائیڈن کی شولز، اسٹارمر اور میکرون سے ملاقات

   

برلن : امریکی صدر جو بائیڈن سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دورئہ برلن کے دوران جوبائیڈن نے جرمن چانسلر اولاف شولز، برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر امانویل میکرون کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ روس کے حملہ کے خلاف جنگ میں حمایت کے عزم کو برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ جرمنی امریکہ کے بعد یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا فوجی فراہم کرنے والا ملک ہے۔