بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہوئے اسٹار رگبی کھلاڑیوں کی تصویر کو انسٹاگرام نے ہٹادیا

,

   

مذکورہ ال بلیک میڈفیلڈر نے اپنے مایوسی کے اظہار کے لئے انسٹاگرام اورٹوئٹر کا لیاسہارا
جانی بل ویلمس نے اس وقت برہمی کا اظہار کیا

جب انسٹاگرام نے ان کی اور اس کے مسلم ٹیم ساتھیوں کی ایک تصویر ہٹادی۔ ویلمس جو کہ ایک متقی مسلمان ہیں اپنے ٹیم کے ساتھ اوفا تونگافسی کے ساتھ مذکورہ کھیل کے لئے میدان پر دعا کرتے ہوئے ایک تصویرسوشیل میڈیا پر ورلڈ کپ مقابلے سے قبل پوسٹ کی تھی۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ یوکو ہاما میں ساوتھ افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے سے قبل ہفتہ کے روز دونوں بارگاہ الہی میں سربسجود ہیں۔ایس بی ڈبلیو نے انسٹاگرام پر برہمی کا اظہار کیا۔

مذکورہ ال بلیک میڈفیلڈر نے اپنے مایوسی کے اظہار کے لئے انسٹاگرام اورٹوئٹر کا لیاسہارا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیو ں یہ”عام تصویر“ سوشیل میڈیا ویب سائیڈ سے ہٹادی گئی۔

ولیمس کے مذہبی عقائد کراٹس چار چ میں 15مارچ کے روز مسجد پر حملے کے بعد مسلم کمیونٹی کی حمایت میں پیش پیش رہنے کے بعد بلکل واضح ہوگئے ہیں۔

نماز جمعہ کے دوران جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں حملہ آور نے گھس پر بدریغ نمازیوں پر گولیاں چلانا شروع کردیاتھا‘

اور پھر اس کے بعد وہ لین ووڈ کی مسجد میں بھی جاکر اسی طرح کی کاروائی انجام دی اور سوشیل میڈیا پر اس کی راست نشریات بھی کئے تھے