باہر سے افغانستان پرکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نیہ ایس سی او سمیت میں یہ بات کہی

,

   

اسلام آباد۔پاکستان وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کہاکہ افغانستان کو باہر سے کوئی”کنٹرول نہیں کرسکتا اوریہ اسلام آباد شور ش زدہ پڑوسی ملک میں اپنی حمایت جاری رکھے گااور یہاں تک انہوں نے طالبان پر اپنے وعدے کو پورا کرنے پر زوردیاہے۔

تاجکستان کی درالحکومت دوشانبے میں منعقدہ شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن کونسل برائے ریاست صدور (ایس سی او۔ سی ایچ ایس)کے 20ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خان نے طالبان کے زیر اقتدار میں اب رہے افغانستان کے لئے فوری انسانی امداد اور عالمی حمایت کی ضرورت کو بھی اجاگر کیاہے۔ ہمیں اس بات کویاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مذکورہ افغانستان حکومت کا فی الحال انحصار بیرونی امداد پر ہے۔

ڈاؤن نیوز پیپر نے ان کے حوالے سے یہ بات کہی ہے۔ خان نے کہاکہ ”طالبان کو اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا ہے۔پاکستان کے اہم مفادات پرامن اور مستحکم افغانستان ہے اور ہم اپنی حمایت کو جاری رکھیں گے“۔

خان نے مزیدکہاکہ افغانستان ”کسی باہر ی کے ہاتھوں“ کنٹرول“ نہیں کیاجاسکتا ہے۔مذکورہ اٹھ اراکین جس میں چین‘ روس‘ کازکستان‘ کرگستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان‘ ہندوستان اور پاکستان دوشنابے میں 21ویں سمیت منعقد کررہے ہیں


ایس سی او میں افغانستان ایک مبصر ہے
افغانستان میں طالبان نے 15اگست کو اپنا قبضہ جمایاہے‘ امریکہ دستوں کی 31اگست کو افغانستان سے دستبرداری سے دو ہفتے قبل یہ کام کیاگیاتھا۔

ہزاروں افغانی او رغیرملکی ملک سے طالبان کے خوف سے فرار ہوئے ہیں تاکہ مختلف ممالک میں پناہ لے سکیں‘ جس میں امریکہ‘ یوروپی ممالک بھی شامل ہیں‘ اس کے نتیجے میں افرتفری او راموات کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔