برج بھوشن کے ساتھی کو ڈبلیو ایف ائی انتخابات میں ملی جیت‘ ساکشی ملک ہوئی ریٹائر”لڑکیوں پھر ہوں گی ہراساں“۔

,

   

سنجے سنگھ انتخابات۔ ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ خاتون پہلوانوں کو اب ہوگا ہراستحصال کا سامنا
نئی دہلی۔ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیاکے صدر کے طور پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے مبینہ وفادار سنجے سنگھ کی جیت کے پیش نظر گول میڈلسٹ ساکشی ملک نے کشتی کی دنیا سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

بین الاقوامی پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے کہاکہ خاتون پہلوانیں ”دوبارہ ہراساں کی جائیں گی“۔بی جے پی ایم پی اور ڈبلیوایف ائی کے سابق صدر کے ایک قریبی سنجے سنگھ کے نئے ڈبلیو ایف ائی صدر بننے کے بعد رسلرس ونیس پھوگاٹ‘ بجرنگ پونیا او رساکشی ملک نے ایک پریس کانفرنس کی ہے۔ملک نے کہاکہ ”ڈبلیو ایف ائی صدر(برج بھوشن شرن سنگھ) کے خلاف اس لڑائی کے لئے ہم نے کافی ہمت جٹائی تھی۔

مگر آج اس کا سیدھا ہاتھ(سنجے سنگھ کے حوالے سے)ڈبلیو ایف ائی کا نیاصدر منتخب ہوگیاہے۔ ہماری مانگ تھی کہ ایک عورت کو صدر بنایاجائے مگر وہ پوری نہیں ہوئی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ ملک میں اس طرح کے مقامات پر منتخب ہورہے ہیں۔ اب لڑکیوں کے ساتھ دوبارہ ہراسانی ہوگی۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ اس کے خلاف لڑائی کے بعد بھی ہم کچھ بدل نہیں سکے ہیں۔

میں نہیں جانتی کہ ہمارے ہی ملک میں ہم انصاف کیسے حاصل کریں“۔ درایں اثناء ونیش پھوگاٹ نے خاتون پہلوانوں کو اب استحصال کا سامنا کرنا پڑیگا۔

بی جے پی ایم پی کی مبینہ جنسی ہراسانی پر بی جے پی ایم پی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے پہلوان بجرنگ پونیا نے کہاکہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ”ہم سچائی او رعورتوں کے لئے لڑرہے ہیں‘اس کے علاوہ ہم سرگرم کھلاڑی ہیں اور ملک کے لئے میڈلس جیت رہے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ جس طرح ہمارا نظام کام کررہا ہے ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا‘ بیٹیو ں کو توڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اب بھی ہمارا بھروسہ عدالت پر ہے“۔ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) کے نئے صدر کی حیثیت سے جمعرات کے روز سنجے سنگھ نے جیت حاصل کی ہے۔

اپنے مدمقابل انیتا شیران سے 7ووٹ بڑھ کر حاصل کرنے والے سنگھ نے 40ووٹ لئے ہیں۔ پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق بھوشن کے قریبی میں سنجے سنگھ کا شمار ہے۔

بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد سنجے سنگھ نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”گذشتہ7-8مہینوں سے میں نقصان اٹھانے والے پہلوانوں کی یہ جیت ہے“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہم سیاست کا سیاست سے اور کشتی کا کشتی سے جواب دیں گے“۔

پہلوانوں نے بھوشن پر پہلوانوں کو ہراسانی کرنے کاالزام لگایاتھا۔ جنتر منتر سے دہلی پولیس کی جانب سے انہیں ہٹائے جانے کے بعد ہفتوں طویل چلنے والا ان کا احتجاج ختم کردیاگیاتھا۔