بنگلورو کی مسجد میں کویڈ کیئر سنٹر کھولا گیا

,

   

شہر کی ایک عید گاہ میں کویڈ کیئر سنٹر کھولا گیاہے جہاں پر معمولی اور معتدل کویڈ کی علامتیں پائے جانے والوں کے لئے علاج کی پیشکش کی گئی ہے


مذہب او رذات پات سے بالاتر ہوکر کویڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے بنگلوروں کی ایک مسجد کو کویڈ کیئر سنٹر میں اس کے انتظامیہ نے تبدیل کردیاہے اور انہوں نے ایک پورٹل بھی اس ضمن میں شروع کیاہے۔

نصف ملین کے قریب کی آبادی پر مشتمل ایک کالونی‘جیانگر کے چوتھے بلاک کی مذکورہ عید گاہ مسجد کو38بیڈوں پر مشتمل کویڈ کیئر سنٹر میں پچھلے ہفتہ تبدیل کردیاگیاہے۔

ریاست میں 27اپریل سے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر اجتماعی نمازوں کے بند اس مسجد کی دستیاب جگہ کو استعمال کرنے کے لئے تین تنظیمیں متحد ہوکر آگے ائے ہیں۔مذکورہ عید گاہ مسجد قائد مت کمیٹی نے 4000اایس ایف ٹی علاقے کی پیش کی ہے۔

مسجد او رمدرسہ کے درمیان کا حال اس میں شامل ہیں اور وہیں صفا میڈی کیور اسپتال نے میڈیکل ماہرین کی پیشکش کی ہے۔

ڈاکٹرس‘ طبی عملہ اور ضروریات کا دیگر سامان جیسے آکسیجن سلینڈرس‘ ونٹیلیٹرس‘ اور کانسینٹریٹرس کی فراہمی صاحب تھانگال سنٹر نے فراہم کیاہے جو کل ہند کیرالا مسلم کلچرل سنٹر(اے ائی کے ایم سی سی) کے تحت سالوں سے انسانیت کی خدمات کے لئے کام کررہا ہے۔

پچھلے سات دنو ں میں اب تک یہاں پر40مریض شریک ہوئے ہیں۔ ان میں سے سات علاج کے بعد ڈسچار ج ہوئے ہیں۔ علاج کے علاوہ ادوایات‘ آکسیجن اور کھانے بھی مریضوں کو مفت فراہم کیاجارہا ہے۔

ان مریضوں کو بڑی مشکل سے جانچ کے پیسے ادا کرنا پڑرہا ہے جو باہر کیاجارہا ہے اور وہ بھی بھاری رعایت پر انجام دیاجارہا ہے۔

صاحب تھنگال سنٹر برائے انسانیت کے ڈاکٹر عامر تھنگام نے کہاکہ بڑی عیدگاہ او رقبرستان کے ایک کونے پر قائم ایک مسجد کی دستیاب جگہ کے استعمال کا انہیں ائیڈیا آیاہے۔

مذکورہ سنٹر کی جانب سے ٹینگ گارڈن کے قریب میں ایک ہاسٹل مریضوں کے خدمات کرنے والوں کے لئے قدوائی کینسر سنٹر اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ او رنیرو سائنس (این ائی ایم ایچ اے این ایس) کے قریب میں پچھلے کچھ سالوں سے چلایاجار ہا ہے۔


بنگلورومیں کویڈ کیئر سنٹر کھولا گیا
ڈاکٹر محبوب جو ان تمام اپریشنس کی نگرانی کررہے ہیں نے جانکاری دی کہ ان ہی کویڈ مریضوں کو یہاں پر شریک کیاجارہا ہے ان کی علامتیں معمول اورمعتدل ہیں کیونکہ یہاں پر ائی سی یو نہیں ہے۔

مریضوں کی نگرانی او رعلاج کے لئے چوبیس گھنٹے دو ڈاکٹرس اور اٹھ نرسیں متعین کی گئی ہیں۔

گیارہ بیڈس ایسے ہیں جس پر آکسیجن کانسینٹریٹرس لگائے گئے ہیں۔اس سنٹر نے کانگریس کے مقامی رکن اسمبلی محترمہ سومیاریڈی یاور پولیس اہلکاروں سے مددحاصل کی ہے۔