ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دوبارہ شروع ہونے والے مظاہروں میں مقامی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ڈیلی اسٹار نیوز پورٹل کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مظاہرین ملک کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بارے میں دئیے گئے بیان پر صدر محمد شہاب الدین کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ اس وقت ہوا جب مظاہرین صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے لگی رکاوٹ کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اسی دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا، جس میں صحافیوں سمیت پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے جون میں شروع ہوئے تھے اور اگست کے شروع میں اس میں اضافہ ہوا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ طلبائپولیس اور حکومت کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں مبینہ طور پر 500 سے زائد افراد مارے گئے ۔ بعد ازاں محترمہ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور بدامنی کے درمیان ملک چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔