بڑی آنت کے ذریعہ دوستوں کی جانب سے ہوا بھرنے کے بعد چھ سالہ بچے کی موت

,

   

اندور۔ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں چھ سال کے معصوم کی اتوار کے روز اس وقت موت ہوگئی اس کے دوستوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر اس کی بڑی آنت میں کمپریسر کے ادخال کے ذریعہ ہوا بھری تھی۔

واقعہ مدھیہ پردیش کا بتایاجارہا ہے جہاں معصوم کی شناخت کانہا یادو کی حیثیت سے کی گئی جس کو مہاراجہ یشونت راؤ اسپتال کی نگرانی میں چلائی جانے والے سرکاری اسپتال لے جانے کے بعد انڈیا ٹوڈی کی خبر کے مطابق مردہ قراردیاگیا

۔بھانور کوا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنجے شکلا نے معاملے پر کہاکہ ”متوفی کے والد پالاد انڈسٹریل علاقے کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور فیملی کے ساتھ اس احاطے میں رہتے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں ہمیں جانکاری ملی ہے کہ ”کھیل کے دوران متوفی کے دوستوں نے ائیر کمپریرس اس کی بڑی آنت میں داخل کرتے ہوئے پیٹ میں ہوا بھری دی تھی“۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے روانہ کردی گئی تاکہ موت کی حقیقی وجہہ جان سکیں۔

متوفی کے والد رام چندرا یادو کے مطابق۔ وہ اس وقت محو خواب تھا جب دوستوں نے اس کے بیٹے کو غبارہ کی شکل اختیارکردہ پیٹ کے ساتھ لے کر ائے تھے۔

یادو نے کہاکہ ”ہمیں معلوم ہوا کہ فیکٹری میں ائیرکمپریرس کا استعمال کرتے ہوئے اس کے منھ سے دوستوں نے اس کے پیٹ میں ہوئی بھردی تھی“