بھوپال کے جاوید خان نے کویڈ مریضوں کی مدد کے لئے اٹو کو ایمبولنس میں کیاتبدیل

,

   

مسٹر خان کے اٹو میں ضروری چیزیں جیسے آکسیجن سلینڈر‘ ایک پی پی ای کڈ‘ سنیٹائزر اور آکسیمیٹر نصب ہے
بھوپال۔کویڈ19کی جان لیوا دوسری لہر کے درمیان ایمبولس‘ آکسیجن اور بیڈس کی قلت کے پیش نظر جاوید خان بھوپال کے ایک اٹو ڈرائیور نے اپنے تین پہیوں والے اٹو کو ایک ایمبولنس گاڑی میں تبدیل کردیا ہے اور مفت میں لوگوں کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔

مسٹر خان کے اٹو میں ضروری چیزیں جیسے آکسیجن سلینڈر‘ ایک پی پی ای کڈ‘ سنیٹائزر اور آکسیمیٹر نصب ہے۔ مسٹر خان نے نیو ز ایجنسی اے این ائی کو بتایاکہ”میں نے سوشیل میڈیا’واٹس ایپ او رنیوز چیانلوں پر دیکھا کہ کئی لوگ ایمبولنس نہیں ہونے کی وجہہ سے بنڈیو ں پر کاندھوں پر اپنے رشتہ داروں کو اٹھا کر لے جانے کے لئے مجبور ہیں۔

یہی وجہہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیاہے کہ انسانیت کے لئے کچھ کروں“


انہوں نے مزید کہاکہ ”میں نے 5000روپئے میں اپنی بیوی کی سونے کی نکلس فروخت کی اور ایک آکسیجن سلنڈر خریدا پھر اس اٹو کو ایمبولنس میں تبدیل کیا۔

میں اپنے پیسوں سے اٹو میں تیل دلاتاہوں“۔ملک بھر میں آکسیجن کے قلت کے دوران انہیں گیس ملنے کے اسباب پر پوچھے جانے کے بعد انہو ں نے کہاکہ ”گوند پور میں ایک فیکٹری ہے۔

ہم وہاں سے آکسیجن بھرا تے ہیں۔گیس بھرانے کے لئے 4-5گھنٹے قطار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ گیس بھرنے کے لئے400-500روپئے خر چ ہوتے ہیں“۔پچھلے15-20دنوں سے مسٹر خان بھوپال میں یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مسٹر خان نے کہاکہ ”یہ پوری طرح مفت ہے۔ میں نے سوشیل میڈیا پر اپنا نمبر شیئر کیاہے’7999909494۔ جس کسی کو بھی ایمبولنس کی ضرورت ہوتی ہے وہ کال کرسکتا ہے۔ میں 24گھنٹوں خدمات کے لئے تیارہوں“۔